لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز فی تولہ، دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 اور 258 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 85 ہزار 450 روپے ہو گئی۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 258 روپے بڑھی جس کے بعد 73 ہزار 260 روپے ہو گئی۔
حیران کن طور پر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 980 امریکی ڈالر ہو گئی۔
دوسری طرف چاندی کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی فی تولہ قیمت 980 روپے پر برقرار رہی۔