کراچی: (روزنامہ دنیا) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر مہنگا ہوا۔
تاہم اسی مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1150 روپے اور دس گرام سونا 985 روپے مہنگا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1478 ڈالر ہو گئی۔