اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ اور بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے سندھ اور بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات سے 1 کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس جبکہ سندھ میں ضلع خیرپور سے 2 کروڑ 86 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں گیس کا یہ پہلا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی، جبکہ گیس کی درآمدات میں کمی سے ملکی تجارتی خسارہ بھی کم ہوگا۔