دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

Last Updated On 23 December,2019 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1484 امریکی کرنسی کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، سکھر، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر مارکیٹوں میں نئی قیمت 86400 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 74074 روپے ہو گئی۔

اُدھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 970 روپے پر برقرار رہی۔