کراچی: (دنیا نیوز) عوام سے ٹیکس لے کر قومی خزانے میں جمع نہ کرانے والے ٹیکس چور خبردار ہو جائیں، ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق ائیر کنڈیشنر مال میں موجود تمام دکاندار، درآمدی سامان کو فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور چین اسٹورز مالکان پوائنٹ آف سیل سسٹم میں رجسٹر ہونے کے پابند ہیں۔
پی او ایس سسٹم دکانداروں کے موجودہ سیل رجسٹرڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوجائے گا جس کی بدولت مصنوعات کی فروخت کا شفاف نظام قائم ہو جائے گا۔
پی او ایس سے منسلک دکاندار سے خریداری کی صورت میں عوام کو گارمنٹس اور لیدر مصنوعات پر تین فیصد کیش ڈسکاونٹ اور اِنکم ٹیکس ریٹرن کے وقت خریدی گئی مصنوعات پر پانچ فیصد مزید چھوٹ دی جائے گی۔