لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹرز کی طرف سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایف بی آر کو جواب جمع کرانے کیلئے دوسری بار مہلت مانگ لی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرکٹر محمد حفیظ کو 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ۔
اس سے قبل ایف بی آر نے محمد حفیظ کو 28 نومبر تک مہلت دی تھی ۔ ایف بی آر نے اثاثے چھپانے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ کرکٹر محمد حفیظ کے اثاثے زیادہ مگر ایف بی آر سے چھپائے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال آڈٹ کیا جا رہا ہے، کرکٹر کا انکم ٹیکس سال 2014 سے لیکر 2018 تک آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے۔ ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کیا تھا۔