وزیر اعظم کے احکامات پر ایف بی آر نے 17 کمپنیوں کے ری فنڈز جاری کر دیئے

Last Updated On 13 November,2019 12:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایف بی آر نے 17 کمپنیوں کے فوری ری فنڈز جاری کر دئیے۔

حکومت کا بڑا فیصلہ، معاشی مشکلات سے گھری ہوئی 17 کمپنیوں کے فوری ری فنڈز جاری کردیے گئے، ری فنڈز جاری کرنے کے احکامات وزیر اعظم نے دیئے جس کے بعد ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو چیک ایشو کردیئے، اس سے قبل ان کمپنیوں کو ری فنڈز کے بدلے بانڈز جاری کیے جارہے تھے۔

ری فنڈ ملنے والی 14 کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے اور دو کمپنیاں کھاد کے شعبے سے ہیں اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی ری فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ری فنڈز کے اجراء سے کمپنیوں کا کیش فلو بڑھے گا جس سے برآمدات میں اضافے کا امکان ہے ۔
 

Advertisement