خیبر پختونخوا میں ٹیکسز کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے تمام کاروبار رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 11 November,2019 08:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ٹیکسز کے دائرہ کارکو بڑھانے کیلئے تمام کاروبار رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایف بی آر نے چھوٹے بڑے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی، غیر رجسٹرڈ کاروبار کو موقع پر ہی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

تاجروں کی ہڑتال رنگ لے آئی، ایف بی آر نے کاروبار کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی۔ گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تاجرنمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے، نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

پشاور، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر زونل ہیڈ کوارٹرز کے کمشنرز، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر حضرات ایف بی آر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ بڑے شہروں میں دو سے تین جبکہ چھوٹے شہروں میں ایک سے دو ٹیمیں بنا کر تمام کاروباری مراکز کا دورہ کیا جائے گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کو موقع پر ہی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

ملکی معیشت میں ٹیکس اہم کردار ادا کرتا ہے، ٹیکس دینا تو چاہتے ہیں لیکن کچھ شرائط ایسی ہیں جن پر تاجربرادری کو تحفظات ہیں۔ پشاور کے تاجروں نے ایف بی آر ٹیموں میں تاجروں کو نمائندگی دینے کو حکومت کا خوش آئند قدم قرار دے دیا۔

ایف بی آر اور تاجروں پر مشتمل کمیٹیاں بازاروں میں دورے کر کے غیر رجسٹرڈ ٹریڈرز اور ان کے ٹرن اوور کی معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔
 

Advertisement