ٹیکس وصولیاں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ہدف سے 12 فیصد کم رہیں

Last Updated On 01 November,2019 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس وصولیاں اپنے ہدف سے 12 فیصد کم رہیں۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران حکومت کو 1 ہزار 280 ارب روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں وصول ہوئے جو اپنے ہدف سے 12 فیصد کم ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 555 ارب روپے رکھا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس عرصے میں سیلز ٹیکس سے 566 ارب روپے، انکم ٹیکس سے 468 ارب روپے، کسٹم ڈیوٹی سے 109 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں سے 137 ارب روپے وصول ہوئے۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کے باعث شرح سود میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کے باعث ٹیکس وصولیوں میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔

 

Advertisement