ایف بی آر: 15 اکتوبر سے کمرشل، انڈسٹریل صارفین کو رجسٹرڈ کرانے کی مہم کا آغاز

Last Updated On 05 October,2019 04:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو سسٹم میں رجسٹرڈ کرانے کے لئے 15 اکتوبر سے مہم کا آغاز کر رہا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس دائرے میں اضافہ کے لیے حکومت ایڑی چوٹی کا خوب زور لگا رہی ہے، ایف بی آر 15 اکتوبر سے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو سسٹم میں رجسٹرڈ کرانے کے لیے مہم کا آغاز کر رہا ہے۔

کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو سسٹم میں رجسٹرڈ کرانے کے لئے مہم کے دوران ادارے کے حکام مختلف ایسو سی ایشنز سے رابطے کریں گے اور ایف بی آر سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے دوران آنے والی مشکلات کو بھی دور کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ گزشتہ برس ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تھی، حکومت رواں برس ٹیکس فائلرز کی تعداد دگنی کرنا چاہتی ہے۔
 

Advertisement