ایف بی آر نے شنا ختی کارڈ کے حوالے سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا

Last Updated On 05 October,2019 09:40 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایف بی آر نے شناختی کارڈ کے حوالے سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 106/2019جاری کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سپلائر کی طرف سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے خریدار کی شناخت کے لئے رپورٹ کئے گئے این آئی سی یا این ٹی این کو نیک نیتی تصور کیا جائے گا بشرطیکہ ٹیکس انوائس ایکٹ کی شق 23 بی کو پورا کرتا ہو اور ٹیکس انوائس بشمول سیلز ٹیکس کی ادائیگی رجسٹرڈ نہ ہونے والے افراد کی طرف سے سپلائر کے کاروباری اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہو اور خریدار کی طرف سے فراہم کردہ این آئی سی نادرا سے تصدیق شدہ ہو اور این آئی سی یا این ٹی این فروخت کنندہ کے کسی بھی ملازم یا ساتھی کا نہ ہوجیسا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں درج ہے ۔ رجسٹرڈ فرد کو شناختی کارڈ کے حوالے سے کوئی بھی شو کاز نوٹس ممبر آئی آر آپریشنز ایف بی آر کی اجازت کے بغیر نہ دیا جائے ۔ 

Advertisement