کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف بی آر کی سمگلنگ کے خلاف مہم جاری ہے، بڑے شاپنگ مالز کے تقریبا 50 دکانداروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے۔
سمگل شدہ مصنوعات معیشت پر بوجھ، ٹیکس چوری اور مقامی صنعتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی خاطر ایف بی آر نے کراچی میں اگست 2019 سے انٹی سمگلنگ مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت ایف بی آر اور کسٹم حکام کراچی میں کئی بڑے شاپنگ سینٹرز کا دورہ کرچکے ہیں۔
سروے کے دوران دکانوں سے قیمتیں گھڑیاں، کاسمیٹک مصنوعات، کھلونے اور ڈیزائنر بیگ بھی ملے جس کے درآمدادی کاغذات جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
اس حوالے سے ایف بی آر اب تک تقریبا 50 دکانداروں کو نوٹسسز بھی جاری کرچکا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق بغیر ثبوت کے درآمدی مصنوعات رکھی نہیں جا سکتی۔