ایف بی آر نے بلڈرز اور ڈویلپرز کیلئے انکم ٹیکس کا خصوصی مسودہ تیار کر لیا

Last Updated On 07 October,2019 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تعمیراتی شعبے کو سہارا دینے کی خاطر ایف بی آر نے بلڈرز اور ڈویلپرز کے لئے انکم ٹیکس کا خصوصی مسودہ تیار کر لیا۔

ماند پڑتی کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینے کی خاطر حکومت نے تعمیراتی شعبے کو ریلف دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے لئے ایف بی آر نے بلڈرز اور ڈویلپرز کے لئے فکسڈ ٹیکس کا مسودہ تیار کیا ہے۔

ملک بھر میں کمرشل بلڈنگ پر 210 روپے سکوائر فٹ کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ رہائشی عمارت پر ٹیکس ریٹ تو طے نہیں کیا گیا مگر تین سلیب متعارف کرائے جانے پر غور ہورہا ہے جس میں پہلا سلیب 750 سکوائر فٹ، دوسرا 751 سکوائر فٹ سے 1500 اسکوائر فٹ اور تیسرے سلب میں 1501 اسکوائر فٹ سے زائد کے رہائشی مکان، فلیٹ وغیرہ شامل ہیں جبکہ سستے گھر یا فلیٹ والی سکیم کا ٹیکس ریٹ 90 فیصد کم ہو گا۔
 

Advertisement