لاہور: (روزنامہ دنیا) 13 سال بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
یکم جنوری 2020 سے ایف بی آر پاکستان ریونیو اتھارٹی کہلائے گا ،ذرائع کے مطابق پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین ہو گا ، پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت تمام صوبوں کی اتھارٹیز کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ضم کرنے پر بھی غور جاری ہے جبکہ ایف بی آر کے 11 ہزار ملازمین کو جولائی 2020 میں سر پلس پول بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر افسران و ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔