پاکستانی اقامہ ہولڈرز کی معلومات فراہم کی جائیں، ایف بی آر کی عرب امارات کو وارننگ

Last Updated On 10 December,2019 05:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی اقامہ ہولڈرز کی معلومات فراہم کی جائے ورنہ دہرے ٹیکسیشن کا معاہد ختم کردیا جائے گا، ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو وارننگ جاری کر دی۔

ٹیکس چوری کا پیسہ یو اے ای میں چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو ایک اور مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایسے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کی معلومات طلب کی گئیں ہیں جنہوں نے سرمایہ کاری کے غرض سے اقامہ حاصل کر رکھا ہے۔

ایف بی آر نے موقف اختیار کیا ہے کہ کئی افراد ٹیکس چوری کا پیسہ چھپا کر دھوکہ دہی سے درست مالی معلومات فراہم نہیں کرتے۔ ایف بی آر کے مطابق یواے ای کی وزات خزانہ کو پہلے بھی خط لکھا گیا جس کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 

Advertisement