ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے سڑکوں پر ڈیوائس نصب

Last Updated On 30 October,2019 05:35 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) سیاحت کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ملک دبئی میں مختلف چوراہوں کے قریب سڑکوں پر ایک خاص قسم کی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی پریشان ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں سڑکوں پر خاص قسم کی ڈیوائس نصب کی گئی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑک میں نصب کیے جانے والی خاص قسم کے چھوٹے سے آلے سے اکثر ڈرائیور حضرات پریشان ہیں۔

ٹوئٹر کے ذریعے ڈرائیور کی جانب سے سوال کیے جانے پر روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اس خاص اور نئی ڈیوائس کا مقصد چوراہوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں پر نظر رکھنا ہے۔

روڈ سیفٹی اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اس کا مقصد گاڑیوں کی تعداد اور رفتار کا پتہ چلایا جائے گا اور گاڑیوں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھا جاتا ہے، اس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

 

نصب شدہ ڈیوائس اگر ایک دن کسی چوراہے پر نظر آئے گی تو اگلے دن اتار کر اس سے اعداد و شمار حاصل کیے جانے کے بعد کسی دوسرے چوراہے پر سڑک سے چپکا دی جاتی ہے۔

ٹریفک ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے لیے مزید بہتر منصوبے بنانے میں اس خاص آلے سے مدد حاصل کریں گے۔