اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ رواں سال ایف بی آر اپنے مقرر کردہ ہدف کے قریب ریونیو حاصل کر لے گا، گذشتہ 7 ماہ کے دوران 2407 ارب کا ریوینیو اکٹھا کیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ریوینیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ گزشتہ برس 1066 ارب روپے کے حاصل کردہ ٹیکسز کے مقابلے میں اس مرتبہ 1341 ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔