فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ 21-2020ء کی تیاریاں شروع کر دیں

Last Updated On 02 February,2020 11:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ 21-2020ء کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے صنعتکاروں اور ٹیکس بار ایسو سی ایشنز سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

تفصیل کے مطابق مالی سال 21-2020ء کے بجٹ کے لئے ایف بی آر نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ آئندہ بجٹ میں کم از کم ٹیکس کیا ہونا چاہیے؟ کسٹم ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے یا کم کی جائے؟

اس کے علاوہ ٹیکس دائرے میں اضافے کیسے کیا جائے؟ اور دیگر حوالے سے ملک بھر کی تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق تجاویز 10 فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
 

Advertisement