ایف بی آر کا ڈالر خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 09 January,2020 04:52 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سال 2017، 2018کے دوران 24ہزار افراد نے ڈالرز کی خریداری کی لاہور کے 9880شہری بھی شامل،ایف بی آر نے ٹیکس دفاتر کو فہرستیں بھجوا دیں

ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا ۔ ایف بی آر نے سال 2017 ، 2018 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالر خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 24ہزار افراد نے ڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جبکہ بڑے پیمانے پر ڈالرز خریدنے والوں میں 9 ہزار 880 لاہور کے شہری بھی شامل ہیں ۔ ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو تمام افراد کی فہرستیں بھجوا دیں ہیں 

Advertisement