کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ''ٹیکس لا سیکنڈ'' ترمیمی آرڈیننس نافذ

Last Updated On 01 January,2020 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرنسی اور قیمتی اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کا ایکشن، ''ٹیکس لا سیکنڈ'' ترمیمی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس لا سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2019ء کا اطلاق 26 دسمبر سے کر دیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق کرنسی اور قیمتی اشیا کی سگلنگ کی روک تھام کے لیے بیرون ملک 15 تولے سے زیادہ سونا اور 10 ہزار سے زائد ڈالر لے جانے پر جرمانہ عائد کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک 20 ہزار سے زائد ڈالر لے جانے پر 75 ہزار ڈالر، 50 ہزار سے ڈالر لے جانے پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانہ عائد ہوگا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس کا اطلاق ایان علی پر ہوگا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ آرڈیننس کا مسودہ پارلیمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نان رجسٹرڈ ریٹیلرز کو سالانہ ایک کروڑ سے زائد کا سامان نہیں ملے گا۔ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کے لیے سالانہ 6 لاکھ کی بجائے 12 لاکھ کا بجلی بل لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

 

Advertisement