6 ماہ کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی: وزارت خزانہ

Last Updated On 14 February,2020 04:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 6 ماہ کے دوران مالیاتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ 994 ارب روپے رہا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری ہے۔ جولائی سے دسمبر کے دوران مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں 6 ماہ میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 2.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں سود و قرض کی ادائیگی 46 فیصد اضافے سے 1280 ارب روپے رہی، دفاعی اخراجات 10 فیصد اضافے سے 529 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات 39 فیصد اضافے سے 456 ارب روپے رہے جس میں سے وفاق نے 237 ارب روپے اور صوبوں نے 219 ارب روپے خرچ کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چھ ماہ میں مجموعی طور پر 3231 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا جس میں وفاق نے 2250 روپے ٹیکس کی مد میں جبکہ نان ٹیکس سے 706 ارب روپے وصول کیے۔

دوسری جانب صوبوں نے اس دوران 214 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔
 

Advertisement