فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا

Last Updated On 14 February,2020 05:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پانچویں کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 85 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1576 امریکی کرنسی ہو گئی۔

سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 90750 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام کی نئی قیمت 77803 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے باعث چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement