کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تمام بینکوں کی برانچز کھلی رہیں گئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینکوں کے کام کرنے کی اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز کریں گے اور شام ساڑے 4 بجے بند ہونگے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں میں صرف ضروری سٹاف کے ساتھ کام کریں۔ بینک میں کرونا کی نشاندگی پر اس برانج فوری بند کر دیں۔ برانج بند کرنے پر سٹیٹ بینک کو مطلع کریں۔
اس کے علاوہ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ صارفین کو آن لائن سہلوت میں کوئی تعطل نہ ہو۔ تمام بینک ملازمین شانختی کارڈ اور بینک کارڈ ساتھ رکھیں۔ بینکوں کو کیش پہنچانے والی گاڑیاں بھی شانختی کارڈ اور کمپنی کارڈ ساتھ رکھیں۔