کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہونے سے نیا بحران سر اٹھانے لگا، آئل ریفائنریز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم کا موجودہ ذخیرہ استعمال نہ کیا تو شمال کے تیل کنویں بند کرنا پڑیں گے۔
لاک ڈائون سے شہریوں کی نقل وحرکت محدود ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت متاثر ہوئی، ممکنہ بحران کے پیش نظر آئل ریفائنریز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنریز نے پٹرولیم ڈویژن کوممکنہ بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے موجود پٹرولیم ذخیرہ استعمال نہ کیا تو شمال کے تیل کنویں بند کرنا پڑیں گے جس سے شمالی اور وسطی علاقوں کو سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کھپت کم ہونے کے باعث اٹک آئل نے اپنے دو پلانٹ بند جبکہ قادر پورگیس فیلڈ نے پیداوار کم کردی ہے۔