اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام، وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہیں، اجلاس میں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں انٹرنیشنل بارڈر کو تجارتی امور کے لئے کھولنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، تعمیراتی صنعت، فوڈ فیکٹریز، ادوایات بنانے والے ادارے بھی فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں پر غور کیا جائے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات کی درآمد سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔