امدادی سامان سے بھرا ایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا

Last Updated On 02 April,2020 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امدادی سامان سے بھرا ایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا، خصوصی پرواز پی کے 8552 میں 20 کنٹینر بھجوائے گئے۔

چین سے کورونا وائرس کی ٹیسٹ کیٹس، ماسک، گالوز، 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے، ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا 9 لاکھ ماسک، 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور 33 سو سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے، تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کلیرنس کے بعد سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے سامان کے تین جہاز آ چکے ہیں۔
 

Advertisement