لاہور: (دنیا نیوز) کینیڈین حکومت کی درخواست پر لاہور سے خصوصی پرواز 600 مسافروں کو لے کر ٹورنٹو چلی گئی، دوسری پرواز ایک گھنٹے بعد کراچی سے روانہ ہوگی، دونوں طیارے خالی واپس آئیں گے۔
پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 789 لاہور سے 600 مسافر لیکر ٹورنٹو چلی گئی۔ مسافروں کی جامع سکریننگ اور ان کے سامان کو ڈس انفیکشن کیا گیا۔
پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کی اجازت ملی، کینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی، دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں، کرونا احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں۔