عراق: کورونا سے بچاؤ کیلئے پولیس سڑکوں کی صفائی واٹر کینن سے کرنے لگی

Last Updated On 02 April,2020 01:11 pm

بغداد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عراقی پولیس نے شہر کی سڑکیں صاف کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، عوام نے اسے پانی کی توپ کا مثبت استعمال قرار دیا۔

عراقی شہر بصرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے واٹر کینن کے ذریعے شہر کو جراثیم سے پاک کیا گیا، واٹر کینن سے دکانیں، عمارتیں، گلیاں اور ایسے چوک اور سڑکیں بھی صاف کی گئیں جہاں مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے، عوام کا کہنا تھا یہ اچھا اور مثبت اقدام ہے۔

واضح رہے عراق میں کورونا وائرس سے تاحال 52 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 728 ہے۔