انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 612 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 02 April,2020 12:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مارکیٹ میں آج ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت رجحان دیکھا گیا، انٹربینک میں جہاں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا وہاں سٹاک مارکیٹ میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی 6 پیسے گر گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166 روپے 70 پیسے کا ہو گیا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 612 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 30 ہزار 118 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد اضافے سے 22 ڈالر41 سینٹ پر ٹریڈنگ ہوئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 12.6 فیصد اضافے کے بعد 27 ڈالر 86 سینٹ پر لین دین ہوا۔