سٹاک مارکیٹ: 1042 پوائنٹس کی مندی، سرمایہ کاروں کو 133 ارب روپے کا نقصان

Last Updated On 06 April,2020 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 1042 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ انویسٹرز کے ایک کھرب 33 ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری سے زیادہ اس کے فروخت میں دلچسپی لی۔

گزشتہ چار کاروباری سیشنز میں زبردست تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا جس کے بعد آج کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ 1042 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بندا۔ آج ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 133 ارب روپے ڈوب گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں ماند پر گئی ہیں، جس کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر نظر آرہے ہیں۔
 

Advertisement