کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی سول ایوی ایشن کالونی میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض سامنے آگئے۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کالونی کے تمام مکینوں کو چودہ دن قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی۔
سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالونی کے مکین چھ اپریل سے انیس اپریل تک خود کو گھروں میں محدود رکھیں۔ کالونی میں دکانیں اور مارکیٹس صبح نو سے شام چار بجے تک کھلی رہیں گی۔ دکاندار حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
سول ایوی ایشن کالونی میں رینجرز اور ویجلنس ٹیمیں بھی طلب کر لی گئی ہیں جو کالونی میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کالونی میں لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔