اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تمام ڈاکٹروں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹرز اور نرسز کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کوئی کمی نہیں ہوگی۔ ینگ ڈاکٹرز کو اس مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہیں اپنانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 5 لاکھ این 95 ماسک آ چکے ہیں۔ این 95 ماسک کی صرف ڈاکٹرز اور طبی عملے جبکہ آئی سی یو میں ڈیوٹی دینے والے افراد کو حفاظتی لباس کی ضرورت ہوتی ہے۔ طبی عملے کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں تمام حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں آئسولیشن میں موجود افراد صرف سرجیکل ماسک پہنیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277، 50 افراد جاں بحق جبکہ 257 صحت یاب ہو چکے ہیں۔