لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔
باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دنیا کے کئی ممالک کواپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ناممکن ہے، وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، فخرہے کہ میری اہلیہ فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے کام کر رہی ہیں۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے ، شرجیل خان کوفٹنس پرکام کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ بھی نشاندہی کر چکےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے حسن علی جلد فٹ ہو کر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارے پلان کاحصہ ہیں لیکن انہیں مزیدمحنت کی ضرورت ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ محمد عامرایک میچ وننگ باؤلرہے، نوجوانوں کو موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عامر کو نظر انداز کیا گیا، وہاب ریاض اور محمدعامر سے اس بارے میں گفتگو ہوچکی ہے۔
باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرزپرغصہ آتاہے جب وہ سوشل میڈیازیادہ استعمال کرتے ہیں، آج کے فاسٹ باؤلرز خود کو ان سیکوئر محفوظ کرتے ہیں، سوشل میڈیااستعمال کریں لیکن کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوزرکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرےلیےغلط تاثردیاجاتاہےکہ کراچی والوں کوپسندنہیں کرتا، میرے زیادہ تر دوستوں کا تعلق کراچی سے ہے۔