لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کے ڈر سے کھلاڑیوں نے گھر کو ہی ٹریننگ سنٹر بنا لیا، ٹرائی تھیلون سٹار اور کراٹے ماسٹرز کی ورزشیں توجہ کا مرکز بن گئیں، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 45 سیکنڈ میں ایک سو بیالیس "کور کرشر" Core Crusher کا چیلنج دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وبائی وائرس نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو فِٹ رہنے اور ایکٹیو رہنے کے نئے نئے طریقے سکھا دیئے، فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ساتھی کھلاڑیوں سمیت پرستاروں کو "کور کرشر"Core Crusher کا چیلنج دے دیا۔
ادھر آسٹریلیا میں ٹرائی تھیلون اسٹار آرون رائل Aaron Royle نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہوٹل کے کمرے کو ہی جِم بنا لیا۔
جبکہ ادھر لاہور میں کیوکیشن کراٹے کی فائٹرز گھر کے لان میں اِن ایکشن، خوبصورت ککس بلکہ فلائنگ ککس کی ٹریننگ جاری ہے۔