لاہور: (دنیا نیوز) فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی رویہ کے خلاف کل سے غیر معینہ مدت تک کیلئے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
مرکزی چئیرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی ملز میں 120 بوری گندم بھی اٹھا لی گئی، ہماری ملز سے گندم اٹھائی جا رہی ہے، حکومت مطالبات منظور کرے سے متعلق یقین دہانی کرا دے تو ہم کام کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مارکیٹ میں آٹا نہیں، پنڈی اور لاہور کے علاوہ کسی شہر میں پرمٹ ہی نہیں دیا گیا، مارکیٹ میں دو دن سے زیادہ آٹا اور گندم موجود نہیں ہے۔