ٹرینیں چلیں گی یا نہیں، منگل تک فیصلہ کر لیں گے: شیخ رشید

Last Updated On 17 May,2020 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہیں، صوبوں کے نہیں۔ بسوں، جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہے، ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔