کراچی: (دنیا نیوز) لاک ڈاون کے باعث مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2020 میں 13 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں، خام تیل کی درآمدات 36 فیصد کمی کے بعد 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی جبکہ ایل این جی کی درآمدات 68 فیصد کمی کے بعد 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق لاک ڈاون کے باعث دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث اس کی قیمتیں بھی تاریخ کی کم ترین سطح کو چھو گئی تھیں، یہی وجہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔