کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر ریٹ میں پھر اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک روپیہ 7 پیسے مہنگی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر ریٹ پھر بڑھ گیا،انٹربینک میں ایک روپیہ 7 پیےس اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ رواں ماہ کے دوران ڈالر 2 اعشاریہ 8 فیصد مہنگا ہوا ہے جس سے بیرونی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 29 مئی کو ڈالرکی قیمت 163 روپے 10 پیسے تھی۔
یاد رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر پانچ پیسے سستا ہوا تھا اور 166.58 کی سطح پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔