پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک کمی کی تجویز مسترد، قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ختم

Last Updated On 01 July,2020 11:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید دم توڑ گئی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فوری ریلیف دینے کی تجویز مئوخر کر دی، پٹرول پمپ مالکان کی کمی نہ کرنے کی سفارش مان لی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق کمی کا فیصلہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تھا لیکن پٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے فوری کمی نہ کرنے کی استدعا کی۔ موقف اختیار کیا کہ اس اقدام سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا۔

آل پاکستان پٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایش کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 دن میں تمام کمپنیوں نے تمام پیٹرول پمپ پر اسٹاک کو ضرورت سے زیادہ بھیجا ہے۔
اچانک 10 روپے کم کرنے کی صورت میں پمپ مالکان کو 8 سے 10 لاکھ روپے کم از کم نقصان ہو گا، وہ پہلے ہی سخت لاک ڈاون کے باعث تین ماہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کمی کی تجویز کو موخر کرنا پڑا۔

حکومت نے 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کیا پھر یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا لیکن بات نہ بنی۔

 

Advertisement