لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سر میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں ہے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا؟
@ImranKhanPTI Sir i know running a country is not an easy Job but what happened to (Yeh Koi Rocket Science Nahi) you kept telling us that when you were in the opposition. Plz tell me if i made the right decision voting you ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 26, 2020
فہد مصطفیٰ نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟
یاد رہے کہ حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سمیت عام سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔