کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ زخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 79کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 3جولائی تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ زخائر81کروڑ ڈالر اضافے سے 12ارب 41لاکھ ڈالر ہوگئے، جبکہ ملکی مجموعی زرمبادلہ زخائر 82کروڑ ڈالر اضافے سے 18ارب 79 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 78کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ زخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ زخائر میں اضافے کی بڑی وجہ چین کی جانب سے حکومت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا قرض ملنا ہے، 3 جولائی تک حکومت پاکستان نے 23کروڑ 12لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی بھی کی۔