لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ فریال محمود کو کورونا وائرس کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی دوست مہوش حیات کی یاد ستانے لگی ہے۔
انسٹاگرام پر فریال محمود نے مہوش حیات کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اُس تصویر میں دونوں اداکارائیں ڈانس فلور پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فریال محمود نے مہوش حیات سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ مہوش آخر یہ کورونا کب جائے گا؟ میرا تمہارے ساتھ ڈانس کرنے کا بہت زیادہ دل کر رہا ہے۔
اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مجھے تمہاری بہت کمی محسوس ہورہی ہے اور میں گزشتہ روز سے تمہیں بہت زیادہ یاد کر رہی ہوں۔
فریال محمود نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ وائرس جلد ہی ختم ہوجائے اور پھر ہم دونوں دوبارہ سے ایک ساتھ ڈانس کریں گے۔