ہمیشہ اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں: اداکار عمران عباس کی مداحوں کو نصیحت

Last Updated On 06 July,2020 06:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار عمران عباس کی جانب سے اُن کے مداحوں کے لیے معنی خیز پوسٹ سامنے آئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی ایک تازہ تصویر شیئر کی اور اُنہوں نے اپنی اُس تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا۔

تصویر کے کیپشن میں عمران عباس نے لکھا کہ اُمید پسندی ایک اچھی انسانی شخصیت کی بہترین علامت ہوتی ہے۔ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔

اداکار نے لکھا کہ اُمید پسندی انسانی شخصیت کا ایک ایسا رویہ ہے جو اُسے بڑی سے بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا سیکھا دیتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے۔

عمران عباس نے لکھا کہ لہٰذا کام زیادہ کریں اور خود کو محدود نہ کریں کیونکہ آپ کی حدود صرف آپ کی خیالی سوچ ہے۔