لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے انعقاد میں ابھی وقت ہے لیکن پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا ذکر سوشل میڈیا پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان میں بے حد مقبول ہونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی اہم کردار حلیمہ سلطان (اسرا بلگچ ) کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس کی وجہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار حلیمہ سلطان ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگچ کی جانب کی گئی ٹویٹ تھی جس میں انھوں نے پشاور زلمی فرنچائز اور اس کے سربراہ جاوید آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ میں بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبر سناؤں گی۔
I will be sharing some good news with you soon. @JAfridi10 @PeshawarZalmi
— Esra Bilgiç (@esbilgic) July 5, 2020
ٹویٹ کا پس منظر ہے کہ رواں ماہ کی یکم یکم تاریخ کو کو پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا تھا کہ اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کے سفیر یا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر آئیں تو آپ کیا کہیں گے اور پھر انھوں نے حلیمہ سلطان کو بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر کے لیے پیشکش کی تھی۔
WHAT IF WE OFFER TO #HalimeSultan AS WELL https://t.co/DpT0KzNcQv
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 3, 2020
ترک اداکارہ اسرا بلگچ کی جانب سے ٹویٹ کے جواب میں جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you #HalimeSultan https://t.co/nLCWRDsBFD
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 5, 2020
یاد رہے کہ پاکستان میں بے حد مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ترک اداکار اینگن التان دُوزیاتن اور حلیمہ سلطان کا کردار اسرا بلگچ نے نبھایا ہے۔ اور دونوں پاکستان میں بے حد مقبول ہیں۔
اسرا بلگچ کی جانب سے پشاور زلمی کے سربراہ کو ٹیگ کر کے اچھی خبر کا عندیہ دینا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے آرا کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔
It will be Unique revenge against Indians and Europeans if you announced them as P.Z s Brand Ambassador.#ErtugrulGhazi
— Adnan Ahmad (@adnanahmad2473) July 5, 2020
looking forward to hear this news Javed bhai
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 5, 2020
Welcome @esbilgic pic.twitter.com/T9bXAGS3Qs
— Areeba Khan (@khanareebazai) July 5, 2020
Come with artgural... love to see you all in Pakistan
— Saeed agrawal (@SaeedQsc) July 5, 2020
Esra- #HalimeSultan going to become brand ambassador of Peshawar zalmi?
— Syed Adnan Aslam (@the_Alpha_Zone) July 5, 2020
I hope this will bring good luck to zalmi team and Pakistan.#PeshawarZalmi pic.twitter.com/UErOsxF6L6
If #HalimeSultan will be the brand ambassador of @PeshawarZalmi than 90% Pakistanis will definitely support #PeshawarZalmi pic.twitter.com/UPX7H8Zdst
— Hira Ali (@Hira_Ali001) July 5, 2020
ایک سوال کے جواب میں کیایہ دونوں اداکار پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے پشاور زلمی کے برینڈ ایمبیسیڈرز ہو سکتے پر پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں ان سے رابطے ہو رہے ہیں کوئی حتمی فیصلہ ہو گا تو وہ ضرور شائقین کو اس بارے میں اگاہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں پشاور زلمی کے لیے ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل 6 کے کچھ میچز پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے ۔ اس کے لیے ارباب نیاز سٹیڈیم کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے چند روز پہلے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کچھ میچز پشاور میں ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے چند میچز کا انعقاد پشاور میں کروایا جائے گا اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ یہ میچز بہتر انداز میں ہوں۔
جاوید آفریدی نے پشاورزلمی کے شائقین کو مبارکباد دی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل اور خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے میچز کا شیڈول اب تک جاری نہیں کیا گیا لیکن تمام فرنچائزز اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔