پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد بورڈ کے تمام سینٹرز 24 مارچ تک بند، ملازمین کو چھٹیاں

Last Updated On 19 March,2020 02:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سینٹرز کو 24 مارچ تک بند کر دیا، ملازمین کو بھی چھٹیاں دے دیں۔

کرونا وائرس کے خدشات پر پی سی بی میں تالے لگ گئے، بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں۔ ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کر دئیے گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی، ملتان اسٹیڈیم، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت پنڈی کے تمام سینٹرز بند ہو گئے۔

کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ گزشتہ روز تمام آفیشل کے ساتھ پی سی بی ملازمین کے ٹیسٹ بھی ہوئے تھے جو منفی آئے تھے۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں بورڈ ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔
 

Advertisement