پی ایس ایل کا التوا، ڈیرن سیمی سمیت تمام فرنچائز کے کرکٹرز وطن روانہ ہو گئے

Last Updated On 18 March,2020 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد پاکستان میں ہردلعزیز آل راونڈر ڈیرن سیمی سمیت تمام فرنچائز کے کرکٹرز وطن واپس روانہ ہو گئے، معین علی اور عمران طاہر کل تک پاکستان کو خداحافظ کہہ دیں گے۔

کرونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے ملتوی ہونے والی لیگ کے بعد پی سی بی حکام اور فرنچائز نے کرکٹرز کو گھر اور وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت گذشتہ رات سے غیرملکی کھلاڑیوں کی روانگی شروع ہو گئی تھی۔

آل رائونڈر ڈیرن سیمی نے نے تو ماسک کے ساتھ ٹوئٹر پیغام میں پی ایس ایل کی خوشگوار یادوں کے ساتھ گُڈ بائے کہا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے باوجود پی ایس ایل میچز کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے تمام پاکستانیوں کو بھی ان خوبصورت الفاظ کے ساتھ الوداع کہا کہ ‘دوبارہ ملنے تک اپنا خیال رکھیں’۔

پشاور زلمی اور پاکستان میں ٹیموں کے سپورٹ اسٹاف، میچ ریفریز سمیت پروڈکشن کمپنی کے حکام کی روانگی بھی جاری ہے، ملتان سلطانز کے معین علی آج رات جبکہ عمران طاہر کل چلے جائیں گے۔

Advertisement