شاہد آفریدی کی جانب سے ملتان سلطانز کو ٹرافی دینے کی تجویز

Last Updated On 18 March,2020 10:43 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان سپر لیگ سیزن پانچ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو ٹرافی دینے کی تجویز بھی سامنے آگئی

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان سپرلیگ کے اچانک اختتام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح اور سب سے اہم بات ہے خاص کر ان لوگوں کی جو گھروں کی جانب واپسی کا سفر کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی کے حوالے سے یہ فیصلہ قدرے پہلے ہو جانا چاہئے تھا جو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کو بھی دی جا سکتی تھی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پلنکٹ شیلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ دو راؤنڈز قبل ختم کر کے ٹرافی ٹاپ ٹیم ویلنگٹن کو دے دی گئی تھی 

Advertisement