لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ایلکس ہیلز کو کرونا وائرس ہو گیا ہے جس کی بعد بیٹسمین نے تردید بھی کر دی تھی تاہم ایک اور خبر نیوزی لینڈ سے آئی ہے یہ خبر، ﮐراﭼﯽ ﮐﻧﮕز ﮐﮯ ﻣﭼل ﻣﮑﻟﯾﻧﮕن کی ہے، جنہوں نے خود کو 14 روز کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور چین سے لے کر امریکا تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر مچل مکلینگن نے پی ایس ایل سے واپس جانے والے کیوی باؤلر مچل مکلینگھن نے کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو 14 روز کے لیے خود قرنطینہ کر لیا۔
Straight home into isolation, get home to this note from my legendary wife who’s gone to stay with her parents for a few weeks. See you guys in 14 days pic.twitter.com/GjEo4n4Vhk
— Mitchell McClenaghan (@Mitch_Savage) March 15, 2020
Happy boss??? @scottontour getting it done at home so I don’t get another phone call pic.twitter.com/cUgaSgrI6u
— Mitchell McClenaghan (@Mitch_Savage) March 17, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ قرنطینہ میں 14 روز گزارنے کے بعد ملوں گا، میری اہلیہ 14 روز کے لیے اپنے والدین کے گھر چلے گئی ہے۔ مچل مکلیگھن نے تصویر شیئر کر دی۔