لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکا، آسٹریلین بلے باز کرس لِین بھی وطن لوٹ گئے

Last Updated On 16 March,2020 01:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کرس لِین بھی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح واپس چلے گئے ہیں۔

گزشتہ میچ میں 55 گیندوں پر 113 رنز بنانے والے کرس لِین کراچی کنگز کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا بھی اسکواڈ سے اپنے نام واپس لے چکے ہیں۔ تینوں کھلاڑی اپنے پنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز نے کرس لین کی جگہ زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کے بیٹسمین عابد علی اور آغا سلمان بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔