پی ایس ایل کوریج کیلئے پاکستان آئے ٹیکنیشنز کو بھارت کا واپسی کی اجازت دینے سے انکار

Last Updated On 18 March,2020 09:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی ٹیکنیشنز پی ایس ایل کوریج کیلئے براڈ کاسٹرز کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ تمام ٹیکنیشنز واہگہ سے اٹاری بھجوایا گیا، تاحال صبح دس بجے سے اٹاری بارڈر پر بھارتی امیگریشن آفس بیٹھے ہیں۔ 11 گھنٹے بعد 30 افراد کو کلئیر کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی شہریوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔ 30 بھارتی شہری پی ایس ایل میچز پر ٹیکنیشنز اور براڈ کاسٹنگ کے فرائض سرانجام دینے آئے تھے۔

کرونا وائرس کے پیش نظر ان کو بھارتی حکام کی جانب سے گیارہ گھنٹے تک کلئیر نہ کرتےے ہوئے واپس پاکستان جانے کو کہا گیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بھی طے پایا تھا کہ جو مسافر جس روٹ سے آئے گا وہیں سے واپس جائے گا۔ بالاخر بھارتی شہریوں کو گیارہ گھنٹے بعد کلئیر کرکے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisement